بالاکوٹ: سیاحوں کی جیب گہری کھائی میں جاگری، تین جاں بحق

Published On 11 September,2023 12:14 pm

بالاکوٹ: (دنیا نیوز) بالاکوٹ میں سیاحوں کی جیپ کو حادثہ، تین سیاح جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں پارس جبڑا کے مقام پر سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین سیاح جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی رضاکاروں نے زخمی و جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع ریسکیو کے مطابق جاں بحق و زخمی سیاحوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔