کوئٹہ: کار کھائی میں جاگری،دو بچیوں سمیت 2خواتین جاں بحق

Published On 13 September,2023 10:09 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) کوئٹہ کے علاقے بسیمہ کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دوبچیوں سمیت 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

لیویز ذرائع کے مطابق کار خضدار سے بسیمہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیاگیا ہے ۔