خواتین کیلئے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے سعودی حکام کی وضاحت

Published On 13 September,2023 10:35 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کردی۔

وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔

حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔