کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں حکومت نے امریکی خاتون سمیت این جی او کے 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد پر ملکی قوانین اور رسم و رواج کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوئس این جی اوانٹرنیشنل اسسٹنس مشن کے افراد کو صوبہ غور سے حراست میں لیا گیا، تاہم طالبان نے این جی او کے ارکان کو حراست میں لینے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
این جی او کے عہدیداران عملے کی حفاظت اور ان کی جلد رہائی یقینی بنانےکیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔