نئی دہلی: (دنیا نیوز) کینیڈا کے سخت اقدام پر سیخ پا بھارتی وزارت خارجہ نے بھی کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا، ملاقات میں سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے پر گلے شکوے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا کا سخت اقدام، اعلیٰ ترین بھارتی سفارتکار ملک بدر
بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین سفیر سے بھارتی سفارتکار کی بے دخلی پر بھی احتجاج کیا اور کینیڈین سفارتکار کو ملک بدری کا حکم دے دیا، بھارت نے کینیڈین سفارت کار کی ملک بدری کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔
خیال رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے بھارت کے اعلیٰ ترین سفارتکار کو کینیڈا سے ملک بدر کردیا ہے۔
سکھ رہنما کو 18 جون کو کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کے گورودوارہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔