نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکا میں ہزاروں گیلن زہریلے مواد سے لدے ٹرک کے جنوبی الینوائے میں حادثے میں تباہی کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ ہفتے کی صبح ٹرک تقریباً 7,500 گیلن امونیا لے جا رہا تھا جب ایفنگھم کاؤنٹی کے شہر ٹیوٹوپولس کے قریب الٹ گیا۔
الینوائے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینوں میں 4 ہزار گیلن کے اخراج کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے سے تقریباً 500 افراد کا انخلا ہوا ہے۔
ہلاک ہونیوالوں میں 12 سال سے کم عمر کے دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پانچ زخمیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ امونیا کے اخراج کی وجہ سے ہوا، جائے وقوعہ سے تقریباً 1600 میٹر کے دائرے میں علاقے کو خالی کرایا گیا۔