لیاقت پور: موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Published On 24 September,2023 08:39 am

لیاقت پور: (دنیا نیوز) موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں موٹر وے ایم فائیو پر ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد عامر اور محمد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔