بٹگرام: کار کھائی میں جاگری ، 3افراد جاں بحق

Published On 20 September,2023 10:08 am

بٹگرام: (دنیانیوز) پاشتو آلائی براچھڑ سے بنہ آلائی جانے والی کار گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، حادثے میں کار میں سوار تین افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بنہ آلائی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی  ہیں۔