خیرپور: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 17 September,2023 11:45 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو قبضے میں لے لیا گیا ، جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت نثار بھیو اور راشد بھیو کے نام ہوئی ہے۔