کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، آتشزدگی سے بچہ جھلس کر جاں بحق

Published On 16 September,2023 11:59 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں آگ لگنے کے باعث کمسن بچہ جھلس کر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، تین کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق خوفناک تصادم پبی چراٹ روڈ پر جلوزئی کے مقام پر ہوا، کار میں پٹرول لیکیج سے آتشزدگی ہوئی، کار اور موٹرسائیکل مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

ایم ایس میاں راشد میموریل ہسپتال کے مطابق کار فائر ایمرجنسی کے دوران ایک کمسن بچہ جھلس کرجاں بحق ہو گیا ہے، 3 کمسن بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے، جن میں سے تینوں بچوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔