گھوٹکی: کار اور ٹرالر میں تصادم سے 8 مسافر جاں بحق

Published On 15 September,2023 07:28 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) کار اور ٹرالر میں تصادم سے 8 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ موٹروے ایم فائیو پر رونتی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 8 مسافر موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ببرلو سے بتایا جارہاہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثےمیں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں3 خواتین اور دو بچےبھی شامل ہیں، جاں بحق افراد میں دلہن بھی شامل ہے جس کی 2 روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔