احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) ٹیوب ویل کے کنویں میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ بھنڈہ وینس میں پیش آیا جہاں کنویں میں ٹیوب ویل کے پنکھے کی مرمت کے لئے ایک بھائی اترا جو دم گھٹنے سے گرگیا، دوسرا بھائی اسے بچانے کے لئے گیا تو وہ بھی گرگیا، دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق بھائیوں کی شناخت بلال اور یونس کے نام سے ہوئی ، اہل علاقہ نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔