بصیرپور: دو گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

Published On 27 September,2023 05:50 pm

بصیر پور: (دنیا نیوز) دو گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ پاکپتن روڈ اڈا پیر والی کے قریب پیش آیا جہاں دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، دونوں کیری ڈبے ٹیچرز کو سکول سے لے جارہے تھے۔

حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک ٹیچر سمیت دوسری گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔