مالاکنڈ: (دنیا نیوز) پک اپ وین کھائی میں گرنے سے بچہ جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں پک اپ وین کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پک اپ وین کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں 8 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔