ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک اور40 سے زائد افراد جھلس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گورگاؤں میں آج صبح تقریباً 3 بجے ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں ، حکام کے موقع پر پہنچتے ہی آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اورجھلسنے والے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے مقامی افراد کا بتانا ہے کہ پارکنگ ایریا میں پڑے کپڑے میں آگ لگ گئی تھی، جس کے بعد آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔