ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر نے معاشیات کا نوبل انعام 2023ء جیت لیا

Published On 10 October,2023 02:32 am

لندن: (دنیا نیوز) معاشیات کے شعبے میں خدمات پر ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن نے نوبل انعام جیت لیا۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2023ء معاشیات کا نوبل انعام کلاڈیا گولڈن کو دینے کا اعلان کیا ہے، کلاڈیا گولڈن نے لیبر مارکیٹ میں صنفی اختلافات کے اہم نکات پر بحث کرتے ہوئے صدیوں کے دوران خواتین کی کمائی اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت کا پہلا جامع اکاؤنٹ فراہم کیا، ان کی تحقیق زمانہ جدید میں تبدیلی کی وجوہات کے ساتھ ساتھ باقی صنفی فرق کے اہم ذرائع کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 76 سالہ پروفیسر کلاڈیا گولڈن نے کیمرج سے معاشیات میں ایم اے کے بعد یونیورسٹی آف شکاگو الی نائے سے 1972 میں پی ایچ ڈی مکمل کی، کلاڈیا گولڈن ہارورڈ یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔