تل ابیب: (دنیا نیوز) امریکا نےاسرائیل چھوڑنے کے خواہش مند اپنے شہریوں کے لیے آج سے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسرائیل پہنچ گئے جہاں وہ اسرائیلی حکام سے ملاقات اور اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب برطانیہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے، برطانیہ نگرانی کا طیارہ اور 2 رائل نیوی کے جہاز مشرقی بحیرہ روم بھیجے گا، نگرانی طیارے سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات کا پتا چلایا جائے گا ۔