اسرائیل جنگی قوانین کو نظر انداز کر کے غزہ پر بمباری کر رہا ہے: شمالی کوریا

Published On 13 October,2023 03:32 am

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں خون ریزی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی لڑائی اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل زیادتیوں کی وجہ سے ہے، غزہ میں ہونے والی خون ریزی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

کم جونگ ان نے مزید کہا ہے کہ فلسطین عربوں اور مسلمانوں تک منحصر نہیں بلکہ یہ ان کی آزادی کا مسئلہ ہے، اسرائیل جنگی قوانین کو نظر انداز کر کے غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔