مکہ مکرمہ : (ویب ڈیسک) مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ساتویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں، اسرائیل کی بمباری میں شہید 1800 فلسطینیوں میں سے 583 معصوم بچے ہیں۔
مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں اور امام کعبہ دعا کراتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔