تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کو ایران میں ترتیب دیا گیا تھا۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے کیونکہ اسرائیل پر حملے کو ایران میں ترتیب دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا فلسطینیوں کو شمالی غزہ 24 گھنٹے میں خالی کرنے کا الٹی میٹم
انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کے ہیڈ کوارٹر اور فوجی تنصیبات کو تباہ کر دے گا، غزہ کے لوگ اپنی جان بچائیں اورغزہ سے نقل مکانی کریں۔