کھٹمنڈو: (ویب ڈیسک ) نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا نے نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:24پر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کا مرکز کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر (35 میل) مغرب میں دھاڈنگ میں تھا۔
زلزلےسے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، تاہم اطلاعات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔