افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 15 افراد جاں بحق، 78 زخمی

Published On 07 October,2023 11:47 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا ہے جس میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے مٹی کے تودے گرنے اور منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے پھنسنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلومیٹر (25 میل) شمال مغرب میں تھا اور اس کے بعد چار اعشاریہ چھ اور چھ اعشاریہ تین شدت کے سات آفٹر شاکس آئے۔

مرد، عورتیں اور بچے اونچی عمارتوں سے دور گلیوں میں ہی کھڑے رہے اور آفٹر شاکس کے بعد گھروں کو لوٹنے سے ہچکچاتے رہے۔