ولنگٹن : (ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں زلزلہ پر نظر رکھنے والے ادارے جیونیٹ نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح 9.14 بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب 6.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ 0اور گہرائی 7میل تھی ، حالیہ زلزلے کے بعد 14ہزار سے زیادہ لوگوں نے ہلچل محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے ابتدائی رپورٹوں میں کسی قسم کے جانی یا اہم نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2011 میں نیوزی لینڈ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں 185 افراد ہلاک ہوئے تھے۔