کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ملیر کے مغرب میں دس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ہے۔
زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔