سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 15 September,2023 10:50 pm

سوات: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوات اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 83 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔