اکاپولکو: (ویب ڈیسک ) امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ سمندری طوفان اوٹس کیٹیگری 4 میں داخل ہوچکا اور میکسیکو کی جانب بڑھ ر ہا ہے ۔
این ایچ سی نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان اوٹس طاقتور کیٹیگری 4 میں داخل ہوگیا ہے اور یہ میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر تباہ کن ہو سکتا ہے۔
این ایچ سی نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ طوفان ساحل کے مرکز پر پہنچ کر ممکنہ طور پر تباہ کن زمرے 5 داخل ہو سکتا ہے ۔
واضح رہے منگل کی شام تک طوفان کا مرکز ساحلی تفریحی شہر اکاپولکو سے تقریباً 85 میل کے فاصلے پر واقع تھا اور پنٹا مالڈوناڈو سے زیہواتانیجو تک ساحلی پٹی کے لیے سمندری طوفان کی وارننگ نافذ تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان اوٹس میں اضافہ جان لیوا ساحلی سیلاب کا سبب بن سکتا ہے ۔