کراچی: (دنیا نیوز) پی ایم ڈی سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب میں سائیکلون بننے کا خدشہ پید ا ہو گیا، پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کا سائیکلون سے متاثر ہونے کا امکان نہیں۔
وارننگ سینٹر کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب کے اوپر ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، عرض البلد 9.4 ° N اور طول البلد 61.5 ° E پر کراچی سے تقریباً 1810 کلومیٹر جنوب مغرب اور گوادر سے 1750 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے نظام میں شدت آنے کا امکان ہے، کل تک ڈپریشن سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا، سائیکلون مغرب، شمال مغربی سمت میں عمان کے ساحل کی طرف بڑھ جائے گا۔