بھارتی ریاست کیرالہ میں بم دھماکہ، خاتون ہلاک، متعدد افراد زخمی

Published On 29 October,2023 06:19 pm

کیرالہ: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ میں بم دھماکے سے 1 خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کمیونٹی کنونشن سنٹر میں اس جگہ پر ہوا جہاں مسیحی برادری مذہبی رسومات ادا کر رہی تھی، دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کنونشن سنٹر میں 2 ہزار سے زائد افراد موجود تھے، پولیس اور دیگر ایجنسیاں دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔