بھارت: 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 10 مسافر ہلاک، 25 سے زائد زخمی

Published On 30 October,2023 05:33 am

آندھرا پردیش: (دنیا نیوز) بھارت میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 مسافر ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹرینوں کو حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں کوٹھاولاسا بلاک میں کنٹا کپللی کے قریب پلاسا ایکسپریس کی ٹکر کے بعد وشاکھا پٹنم، رائے گڑھ پیسنجر ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بھارتی ریلوے حکام نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔