اسرائیلی فوج نے حماس کے کمانڈر ابراہیم برہائی کو مارنے کا دعویٰ کر دیا

Published On 01 November,2023 04:16 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پر حملے میں حماس کے کمانڈر ابراہیم برہائی کو مارنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جبالیہ کیمپ پر حملہ حماس کے کمانڈر کے موجود ہونے کی اطلاع پر کیا، حملے میں حماس کے کمانڈر ابراہیم برہائی کو مار دیا ہے، ابراہیم برہائی حماس کا جبالیہ کیمپ بٹالین کا کمانڈر تھا، ابراہیم بریائی حماس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کئے جانے والے حملے میں شامل تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے، صیہونی فورسز کی بمباری سے متعدد ہسپتال بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے، مسلسل بمباری سے غزہ میں کینسر کا واحد ہسپتال مکمل تباہ ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہو گئی جن میں 3 ہزار 600 سے زائد بچے اور 1 ہزار 800 سے زائد خواتین شامل ہیں، 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔