اسرائیل کا حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Published On 31 October,2023 02:20 pm

غزہ: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، صیہونی فورسز کی بمباری سے ہسپتال بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے القدس ہسپتال کے اطراف میں شدید بمباری کی، مسلسل بمباری سے غزہ میں کینسر کا واحد ہسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونےو الے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، شہدا میں 3 ہزار 600 سے زائد بچے اور 1 ہزار 800 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

وحشیانہ بمباری میں 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزار سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔