ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا ذمہ دار امریکا اور یورپ کو قرار دے دیا۔
کریملن کے اعلیٰ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں معصوم شہریوں کے قتل عام کے پیچھے امریکا ہے، غزہ بحران کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں، امریکا تباہی اور افراتفری چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے جن میں 3600 سے زائد بچے شامل ہیں۔