ویٹیکن سٹی: (دنیا نیوز) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اسرائیل کو غزہ پربمباری بند کرنی چاہئے۔
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطین مسئلے کے لیے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، جنگ میں ہمیشہ ہار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن ہی جیت کی علامت ہے، اسرائیل کو غزہ میں بمباری بند کرنی چاہیے، بچوں اور عورتوں کے قتل عام سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
پوپ فرانسس نے دونوں اطراف سے مارے گئے عام شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔