غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد 3 روز کی جنگ بندی کا امکان پیدا ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 دن سیز فائر کے لئے مذاکرات جاری ہیں، 12 یرغمالیوں میں سے 6 امریکی شہری جبکہ 6 اسرائیلی شہری ہیں، 3 روزہ جنگ بندی کا مقصد غزہ میں امداد پہنچانا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے لئے قطر ثالثی کی کوشش کر رہا ہے، مختصر جنگ بندی کے لئے 10 سے 15 یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت ہو رہی ہے۔