امریکی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 13 November,2023 06:55 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے قطر سے حماس کے ہاتھوں یرغمال امریکی شہریوں کی رہائی اور جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے انخلا پر تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات معطل کردیئے

واضح رہے کہ چند روز قبل عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر معاہدہ ہو گیا، دونوں فریقین کے درمیان کئی دن کے مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ ہوا، معاہدے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے بات چیت ہو رہی تھی۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اوربچوں کی رہائی کے بدلے میں حماس کی جانب سے 100 یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا، حماس کی قید میں 241 سے زائد اسرائیلی موجود ہیں جن میں سے 4 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔