غزہ: (دنیا نیوز) فلسطین ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اب تک غزہ میں پہنچنے والی امداد کی مقدار سمندر میں ایک قطرہ کے برابر ہے۔
ترجمان فلسطین ہلال احمر کے مطابق غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جاری ہے اتوار کو 75 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، ٹرک خوراک، پانی، طبی سامان اور ادویات لے کر پہنچ رہے ہیں ،مگر ان کی تعداد کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21اکتوبر سےاب تک 980 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں، لیکن امداد کی مقدار سمندر میں ایک قطرہ کے برابر ہے، جنگ سے قبل 500 ٹرک روزانہ امدادی سامان لے کر پہنچتے تھے۔
ترجمان فلسطین ہلال احمر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اب بھی غزہ میں ایندھن لے جانے کی اجازت دینے کو تیار نہیں ہے۔