کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے کہا کہ دنیا غزہ میں جاری جنگی جرائم کیخلاف آواز اٹھائے۔
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنے کا وقت آگیا ہے، عالمی رہنما اسرائیلی اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
نیلیڈی پانڈور نے کہا کہ جنوبی افریقہ غزہ میں جاری مظالم کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ رجوع کرے گا، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند کی جائے اور فوری طور پر امداد پہنچائی جائے۔