لندن: غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہونے پر لیبر پارٹی میں اختلافات

Published On 16 November,2023 11:32 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہونے پر لیبر پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔

برطانوی مقننہ میں غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگی کارروائیوں میں وقفے کیلئے پیش کی گئی لیبر پارٹی کی قرار داد مسترد ہو گئی تھی۔

افضل خان، یاسمین قریشی، ناز شاہ اور خالد محمود نے قرار داد پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا جس پر کابینہ سے کئی وزراء مستعفی ہوگئے۔

خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد 125 ووٹوں کے مقابلے میں 293 ووٹوں سے مسترد کی گئی، حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی کی سینئر قیادت نے قرارداد کی مخالفت کی تھی۔