ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا اور امریکا کو ملانے والے پل پر کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بم دھماکا نیاگرا فالز کے قریب رین برو پل پر ہوا ہے، دھماکا پُل پر موجود گاڑی کے پھٹنے کے باعث ہوا، رینبو بریج کو دھماکے کے بعد آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ابتدائی تفتیش کے بعد حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا گیا ہے، زخمی ہونے والے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا بارڈر پر دھماکا سنگین حالات کی نشاندہی ہے، سکیورٹی ایجنسیز بم دھماکے کی چھان بین کر رہی ہیں، مغربی نیو یارک میں داخل ہونے والے 4 بارڈرز کو بند کر دیا ہے۔