کینیڈا کا صوبہ کوبیک 30 سینٹی میٹر برف سے ڈھک گیا

Published On 05 December,2023 10:56 pm

کوبیک: (ویب ڈیسک) کینیڈا کا صوبہ کوبیک 30 سینٹی میٹر برف سے ڈھک گیا جہاں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

کینیڈا کے صوبے کوبیک میں شدید برفانی طوفان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں تمام سکول بند کردیے گئے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

مسلسل برفباری سے مونٹریال شہر سب سے زیادہ مثاثر ہوا ہے، مونٹریال ایئرپورٹ پر بیشتر فلائٹس منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔