غیر ملکی طلباء خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے، رشی سونک

Published On 01 January,2024 05:42 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ غیر ملکی طلباء خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

ہوم آفس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سال 2024ء کے اپنے پہلے اعلان میں کہا ہے کہ امیگریشن میں کمی لانے کیلئے پرعزم ہیں، آج سے برطانیہ آنے والے سٹوڈنٹس اپنے ساتھ فیملی ممبرز کو نہیں لا سکیں گے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ پوسٹ گریجوایٹ ریسرچ یا گورنمنٹ فنڈڈ سکالرشپ کے طلباء اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے، ہم پہلے ہی برطانوی عوام کیلئے ڈیلیور کر رہے ہیں، گزشتہ سال برطانیہ کی امیگریشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔