لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کو نئے سال کے پہلے شدید طوفان کا سامنا ہے جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
ہینک نامی طوفان میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 124 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی جا رہی ہے، تیز ہواؤں اور بارش سے متعدد علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے جس کے باعث میٹ آفس نے ایمبر وارننگ جاری کردی ہے۔
پولیس کی طرف سے لوگوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے، تیز ہواؤں اور طوفان کے سبب درخت گرنے سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔