عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے دلائل کی قدر کرتے ہیں: حماس

Published On 11 January,2024 10:24 pm

غزہ: (ویب ڈیسک) حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ عدالت میں جنوبی افریقہ کے دلائل اور دستاویزی شواہد کی بہت قدر کرتے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کی کارروائی پر غزہ سے اپنے بیان میں حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دلائل دنیا کے سامنے غزہ میں صہیونی قتل عام کو ثابت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہمارے لوگوں کی نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم کا ارتکاب کیا۔ جنوبی افریقہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کو مسترد کیا۔

عزت الرشق نے کہا کہ جنوبی افریقہ نےعدالت میں اپنے اصولی موقف کی صداقت کو ثابت کیا۔ دنیا نے آج اسرائیلی جارحیت کو روکنے کےلیے درست اور قابل اعتماد وجہ کا مشاہدہ کیا۔