غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں بمباری اور زمینی دراندازی تیز کر دی، راتوں رات ہونے والے حملوں میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں رفاہ شہر میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد بھی شامل ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق رفاہ کا پنا ہ گزین کیمپ اسرائیل حکام کی جانب سے محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے انہیں دھماکہ خیز آلات اور گولیوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 357 افراد شہید اور 59 ہزار 410 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 9 ہزار 600 بچے بھی شامل ہیں۔