فوزیہ جنجوعہ نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی پہلی پاکستانی امریکن میئر منتخب

Published On 12 January,2024 09:57 am

ماؤنٹ لوریل: (دنیا نیوز) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل میں فوزیہ جنجوعہ پہلی پاکستانی امریکن میئر منتخب ہو گئیں۔

پہلی پاکستانی امریکن میئر فوزیہ جنجوعہ نے شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن کریم پر حلف لیا۔

فوزیہ جنجوعہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی پس منظر پر فخر ہے، یہ اعزاز ہے کہ وہ شہر کی پہلی مسلم اور پاکستانی میئر بنی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ان کے والد کا تعلق چکوال اور والدہ کا تعلق لاہور سے ہے، والدین 1970 میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا ہی میں پیدا ہوئی تھیں۔