غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں کو حراست میں لے لیا، فلسطینی حکام نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کاروائی کی ، اسرائیلی فوج نے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری دو بہنوں 52 سالہ دلال العاروری اور 47 سالہ فاطمہ العاروری کو حراست میں لیا ۔
شہید صالح العاروری کے بہنوئی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے ریاست کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے فیملی کی دو خواتین سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیا ہے،
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ العاروری خاندان نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے میں مدد کی تھی ۔