غزہ: (دنیا نیوز) رفاہ میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں بچوں سمیت 12 افراد کا پورا خاندان شہید ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے رفاہ کے ہسپتالوں، سکول اور گھروں پر تازہ حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں 132 فلسطینی اسرائیلی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 285 افراد شہید اور 61 ہزار 154 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ تک "تیز، محفوظ" امداد کی رسائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کو قحط اور بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سامنا ہے۔