غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، ڈرون حملے اور زمینی دراندازی کو تیز کردیا

Published On 17 January,2024 09:27 pm

غزہ: (دنیا نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں ڈرون حملے اور زمینی دراندازی کو تیز کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ان یونس میں واقع اردن کے ملٹری فیلڈ ہسپتال پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سمیت مغربی کنارے میں حملے سے کم از کم سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 24ہزار 448 افراد شہید ، 61ہزار 504 زخمی ہوچکے ہیں، اب تک شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں ہر ایک شخص بھوکا ہے کیونکہ اسرائیل اس علاقے پر بمباری، محاصرہ اور امداد روک رہا ہے۔