ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر واپس نہ آنے والے افراد کیلئے 3 سال کی عائد پابندی ختم کر دی۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے وہ تمام ورکرز جو ایگزٹ ری انٹری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب واپس نہیں آسکتے تھے ان پر عائد تین سال کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔
ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے حکام کو تحریری طور پر اس کی اطلاع کر دی گئی، پابندی اٹھانے کے فیصلے پر منگل 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا ہے کہ پابندی ختم ہونے سے ملازمت کے نئے ویزے پر واپسی ممکن ہے، پرانے آجر کا ویزا ضروری نہیں، نئے آجر کے ویزے پر بھی آ سکتے ہیں اور پرانے آجر کے نئے ویزے پر بھی واپسی کی اجازت ہے۔