بیجنگ: (ویب ڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم نے بتایا کہ چین کی ترقی، اقتصادی نمو کیلئے بدستور گنجائش موجود ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم 2024ء کے سالانہ اجلاس کے موقع پر چائنہ میڈیا گروپ نے ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاس شواب کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا۔
کلاس شواب نے سالانہ اجلاس کے موضوع ’’اعتماد کی تعمیر نو”اور تعاون پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا منقسم ہو چکی ہے اور ہم ایک دوسرے پر ایک حد تک اعتماد کھو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سالانہ اجلاس کے اہداف کے تعین کے لئے ہم مزید تعمیری جذبہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے ہم نے”اعتماد کی تعمیر نو” کا موضوع منتخب کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ڈیووس کی سالانہ میٹنگ ہر کسی کو مستقبل کی جانب دیکھنے کی اجازت دے گی۔
اکلاس شواب کہا کہ 2017 میں، صدر شی جن پنگ نے ’’وقت کی ذمہ داری کا اشتراک اور عالمی ترقی کا مشترکہ طور پر فروغ‘‘ کے عنوان سے کلیدی خطاب میں واضح طور پر عالمی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے لئے چین کی تجویز پیش کی تھی، جسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔